ETV Bharat / state

گریز میں برفباری، کئی سکیورٹی اہلکاروں کو بچایا گیا - شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے گریز

گریز میں برفانی تودے گرنے کے باعث کئی سکیورٹی اہلکار پھنس گئے۔ تاہم میکانیکل انجینئرنگ محکمے کی بروقت کارروائی کے باعث انہیں بحفاظت اپنے مقام پر پہنچایا گیا۔

گریز میں برفباری، کئی سکیورٹی اہلکار ریسکو

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 11:09 AM IST

Updated : Nov 26, 2020, 11:23 AM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے گریز میں گزشتہ چند روز کے دوران شدید برفباری ہوئی جس کے باعث یہاں کے بیشتر اندرونی روڈ منقطع ہوگئے ہیں۔

گریز میں برفباری، کئی سکیورٹی اہلکار ریسکو

اس دوران چرون اور کنزلون علاقے میں کشن گنگا پاور پروجیکٹ کے ڈیم کے پاس برفانی تودے گرنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

ادھر وادی گریز کو دیگر و علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک بانڈی پورہ گریز روڈ پر رازدان کے پاس برفانی تودے گر آنے کے باعث سی آر پی ایف کے کئی اہلکار رستے میں ہی پھنس گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق پیش ہوگیا تھا۔

تاہم میکانیکل انجینئرنگ کے اہلکارووں نے بر وقت کارروائی کر کے ان اہلکاروں کو اس بے حد سرد اور خطرناک علاقے سے نکلنے میں مدد کر کے انہیں یہاں سے بحفاظت اپنے مقام پر پہنچا دیا۔ اس دوران بانڈی پورہ گریز روڈ پر برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2020, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.