سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج مزدوروں کی بہبودی کے لیے ایک آن لائن ای پوٹل بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے ذریعہ تعمیراتی مزدوروں کی بہبودی کے لیے کام کیا جائے گا۔ جموں و کشممیر تعمیراتی بورڈ کے سیکریٹری منیرالاسلام نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت 2007 کو مرکزی سرکار نے تعمیراتی مزدورری کی بہبودی کے لیے ایک بورڈ کا قیام عمل میں لایا تھا جبکہ ہمارے یہاں جموں و کشمیر کو مرکزی سرکار کی طرف سے 2011 میں ہدایت جاری کی گیی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی تعمیراتی مزدوری کے لیے ایک بہبودی بورڈ قائم کرے جس کا کام ہے کہ تعمیراتی کاموں سے جو مزدور تعلق رکھتے ان کے لیے بہبودی کا کرم کرنا ہے جن میں ترکان مستری پینٹر اور مزدور شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Parents Protest گورنمنٹ مڈل سکول کنجا کی اسکول انتظامیہ پر طلباء کے والدین برہم
اس دوران سیکریٹری موصوف نے کہا کہ بورڈ کی آمدنی تعمیراتی کام میں 1 پرسنٹ کے زریعے آتی جس سے 2016 میں اکروڈ پچاس ہزار جمع ہوے ہے جو 2020 تک 2 کروڈ 10 لاکھ تک پہنچھے ہیں۔ 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیرو ترقی کا نیا باب شروع ہوا ہے جس سے جموں و کشمیر میں تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کو بھی کافی خاصا آمدنی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جن مزدوروں نے اس بورڈ میں ابھی تک ریجسٹریشن نہیں کی ہے ان جلد سے جلد اپنا نام ای پورٹل کے زریعے آن لاین کرسکتے ہے تاکہ انہیں اس سکیم کا فائدہ پہونچھے