ETV Bharat / state

ڈورو پولیس کی بڑی کامیابی، عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں پولیس نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کے صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈورو پولیس کی بڑی کامیابی، عسکریت پسند گرفتار
ڈورو پولیس کی بڑی کامیابی، عسکریت پسند گرفتار

ایس ایو جی ڈورو اور فوج کی 19آر آر، نے مصدقہ اطلاع ملنے پر مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ منزموہ ڈورو نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔

نوجوان گذشتہ ہفتے عسکریت پسندں کے صف میں شامل ہوا تھا اور نوجوان کا فوٹو ہتھیار سمیت سماجی رابط سائٹ پر وائرل ہوا تھا ۔

ایس ڈی پی او سید ماجد کی سربراہی میں پولیس و فوج کی مشترکہ کاروائی میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں پولیس کی یہ دوسری کاروائی ہے جب عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو قلیل مدت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس دوران پولیس کی کاروائی کی بڑے پیمانے پر سراہنا ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.