ETV Bharat / state

سمبل کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج - مسائل میں مزید اضافہ

میکنیکل ارگیشن سب ڈیویژن سمبل کے عارضی ملازمین نے تحصیل ہیڈکوارٹر سمبل میں خاموش احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عید سے پہلے ان کی تنخواہیں واگذار کی جائے-

سمبل کے سیزنل ملازمین کا خاموش احتجاج
سمبل کے سیزنل ملازمین کا خاموش احتجاج
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:46 PM IST

احتجاج کے دوران ان ملازمین نے بتایا کہ نامساعد حالات کے پیش نظر بھی وہ تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ تنخواہوں سے محروم ان ملازمین کا کہنا ہے کہ عید کے موقعہ پر وہ اِس انتظار میں ہیں کہ ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں گی اور وہ بھی عید کی تھوری خوشیوں میں شامل ہونگے۔
سمبل کے سیزنل ملازمین کا خاموش احتجاج

ان عارضی ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاون نے دیگر لوگوں کی طرح ان کو پر یشان کر دیا ہے اور اب تنخواہیں واگذار نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ یہ معاملہ کئی بارحکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی دادرسی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ اگر چہ ماہ اپریل سے محکمہ کے تمام ملازمین کی تنخواہیں واگذار کی گئے لیکن صرف ان کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.