مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گلمرگ میں اس بار مقامی سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ لوگ کشمیر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، اس دوران انہوں نے نئے سال کا استقبال جوش و خروش کے ساتھ کیا۔ کشمیری نوجوانوں نے بالی وڈ کے گانوں پر جم کر رقص کیا اور نئے سال کا استقبال کیا۔
گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دسمبر کے آخر میں بھی گلمرگ میں غیر ریاستی اور غیر ملکی سیاح یہاں کے پرکشش مناظر دیکھنے نہیں آئے۔ جبکہ ماضی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہی ہوٹلوں کا ایک کمرہ بھی خالی نہیں ہوا کرتا تھا اور زیادہ سے زیادہ 15 دسمبر تک بکنگ مکمل ہوجایا کرتی تھی۔
مزید پڑھیے :- جنرل راوت نے سنبھالا سی ڈی ایس کا عہدہ
وادی کے سیاحتی مقامات پر کرسمس اور سال نو کی آمد سے قبل ہی ملکی و غیر ملکی سیاح ہر سو نظر آتے تھے لیکن اس سال یہاں کسی سیاحتی مقام پر شاید ہی کوئی سیاح نظر آتا ہے۔
وادی میں جاری اضطرابی کیفیت اور ملک کے دوسرے حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے پیش نظر وادی کے سیاحتی مقامات بالخصوص گلمرگ میں سال نو کے موقع کی آمد کے باوجود بھی غیر ریاستی سیاح اس بار گلمرگ کا روخ نہ کر پائے ہیں۔