جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن محکمہ نے 34 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے اور اُنہیں اِنچارج زونل ایجوکیشن افسروں کی حیثیت سے تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
![جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تقرری کے احکامات جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-jam-promorions-dry-7204390_21042020153750_2104f_1587463670_835.jpg)
اِس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
![جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تقرری کے احکامات جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-jam-promorions-dry-7204390_21042020153750_2104f_1587463670_979.jpg)
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی کلیرنس تک ان 34 انچارج ہیڈ ماسٹرز کو انچارج زونل ایجوکیشن افسروں کی حیثیت سے 6 ماہ تک یا جب تک کہ یہ اسامیاں ریگولر بنیادوں پر پُر کی جائیں گی کو اپنے ہی پے اینڈ گریڈ میں تعینات کیا جائے گا۔
![جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تقرری کے احکامات جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-jam-promorions-dry-7204390_21042020153750_2104f_1587463670_31.jpg)