سپریم کورٹ منگل کو جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی رہائی کے لبے داخل درخواست پر سماعت کرے گی۔یہ درخواست محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے دائر کی ہے۔
جولائی میں محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
محبوبہ مفتی اور کشمیر کے متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں بشمول فاروق عبد اللہ کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد حراست میں رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل جے کے کے سابق وزیر اعلی کی نظربندی کی مدت 5 مئی کو تین ماہ کے لیے بڑھا دی گئی تھی۔ فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ کو مارچ میں نظربندی سے رہا کیا گیا تھا۔
محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سپریم کورٹ نے رہائی کا مطالبہ کیا ہے جس کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔