امتحانات صاف وشفاف اور احسن طریقے پر منعقد کرانے کے لیے جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔
درجہ چہارم اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ایس ایس بی کو تقریباً چھ لاکھ امیدواروں کی درخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں، جبکہ ان اسامیوں کے لیے دسویں اور بارہویں جماعت کے بیروزگا نوجوانوں نے اپنے دستاویزات جمع کیے ہیں۔
ادھر بورڑ کو پنچایتوں کے لیے اکاؤنٹز اسسٹنٹ کی 8185 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 90 ہزار 45 میدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کی ہیں۔
ان سامیوں کو بھی پرُ کرنےکے لیے تحریری امتحان کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ سروس سلیکشن بورڑ کے سربراہ کے مطابق درجہ چہارم کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے دسویں اور بارہویں جماعت کے امیدواروں کو ہی ترجیحی دی جائے گی۔
وہیں امیدواروں کا تحریری امتحانات بہتر اور شفاف بنیادوں پر لیا جائے گا۔