میٹنگ کی صدارت بی ڈی سی محترمہ پروینہ اختر نے کی۔
میٹنگ میں مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پنچ اور سرپنچوں نے لاک ڈاون میں پیش آنے والے مختلف مشکلات سے بی ڈی سی کو آگاہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی ڈی سی کا کہنا تھا کہ بلاک برینگ کوکرناگ کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ دیہی و ترقی نے جو مختلف تعمیراتی کام سونپے تھے۔
کئی مہینے گذرجانے کے بعد بھی ابھی تک اُنہیں مزدوری واگذار نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
پروینہ اختر نے ضلع کے ترقیاتی کمیشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ انہیں بھی اس لاک ڈاون میں تھوڈی راحت مل سکے۔