ETV Bharat / state

ضلع رامبن کے میترہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد - سیکرٹری جزل سنجیو ورما

ضلع رامبن کے میترہ میں ایڈمنسٹریٹر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر سیکرٹری جزل سنجیو ورما نے بیک ٹو ولیج پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد سرکار کی تمام اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ Back To Village Programme In Ramban

ضلع رامبن کے میترہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:16 PM IST

ضلع رامبن کے میترہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے میترہ میں ایڈمنسٹریٹر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر سیکرٹری جزل سنجیو ورما نے بیک ٹو ولیج پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد سرکار کی تمام اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس مواقعے پر ڈپٹی کمشنر رامبن بصیرالحق، اے ڈی ڈی سی راجیندر شرما، اے ڈی سی ہربنس شرما اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت شری سنجیو ورما نے کی۔ اس مواقعے پر بھاری تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

کمشنر سیکرٹری نے ضلع رامبن میں پنچایتی راج نظام کے تینوں سطحوں کے عوامی نمائندوں کے علاقوں کی تعمیر و ترقی کے عزم کی ستائش کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ معاشرے کی بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بچوں اور خواتین کی جسمانی صحت کو حساس بنانے اور بر قرار رکھنے میں آشا اور آنگن واری کارکنوں سمیت فرنٹ لائن کارکنوں کے کردار کی بھی سراہنا کی۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور پولیس کی جانب سے بی پی ایل اور اے اے کارڈ ہولڈرز خاندانوں میں سلائی میشن تقسیم

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک مشن موڈ پر روزگار سے متعلق اسکیموں کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کی بھارتی عمل میں بالخصوص مختلف سطحوں پر محکمہ پولیس کی نوٹیفاییڈ آسامیوں کے لیے حصہ لینے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.