ادھمپور میونسپل کونسل کے صفائی عملہ نے آج ایس آر او 520 کو ختم کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا۔
یونین کے مقررین نے کہا کہ 'ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے رہتے ہیں اور بدلے میں ہمیں کچھ بھی نہیں ملتا ہے، ہم گزشتہ 15 تا 20 برسوں سے یومیہ اجرت پر پر کام کر رہے ہیں اور حکومت ہمیں مستقل کرنے پر غور بھی نہیں کر رہی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم سڑکوں پر اُتر کر احتجاج شروع کردیں گے جس کی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہوگی۔'