وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اینٹ بھٹے کو کم وزنی اور کم سائز اینٹ فروخت کرنے پر موقع پر ہی لیگل میٹرولاجی ڈیپارٹمنٹ (ایل ایم ڈی) بڈگام نے نسرلہ پورہ میں واقع شالیمار برک کلن پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ایل ایم ڈی نے اس اینٹ بھٹہ میں موجود تمام کم وزنی ؤ کم سائز اینٹ کے ذخیرے کو بھی ضبط کیا کیونکہ یہ صاف طور پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
'کبھی نہیں کہا کہ 370 کو چین کی مدد سے بحال کیا جائے گا'
بٹھ مالک سے 25 ہزار کا جرمانہ ایک ایفیڈیوڈ میں تحریر کرنے کے بعد میں ان سے وصول کیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ آفیسران نے بٹھ مالک کو ہدایات دی کہ وہ یہ کم وزنی ؤ کم سائز اینٹوں کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں سے 040 روپے فی اینٹ کو کم قیمت پر بیچے، اگر کوئی خریدار ان کو خریدنا چاہتے ہو۔