روہت کنسل پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسیپل سیکرٹری مقرر - بیچ کے آیی اے ایس افسر
یوٹی جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان اور پرنسپل سکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی روہت کنسل کو تبدیل کر کے پاور ڈیولپمنٹ میں پرنسپل سکریٹری تعینات کیا گیا۔
![روہت کنسل پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسیپل سیکرٹری مقرر روہت کنسل پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسیپل سیکرٹری مقرر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7211835-644-7211835-1589546577635.jpg?imwidth=3840)
روہت کنسل پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسیپل سیکرٹری مقرر
جبکہ 2005 جموں و کشمیربیچ کے آئی اے ایس افسر ایم راجو کو سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ تبدیل کر کے منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
آرڈر کے مطابق 1995 جموں و کشمیر بیچ کے آئی اے ایس افسر روہت کنسل پہلے ہی تفویض کیے گئے اضافی چارجز بھی سنھبالیں گے۔
جن میں انتظامیہ سکریٹری محکمہ اطلاعات عامہ، مینیجنگ ڈائریکٹر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایم راجو بھی دیے گئے اضافی چارجز کے علاوہ سکریٹری منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کے سیکریٹری کے بطور کام کریں گے۔