ETV Bharat / state

سڑکیں زیر آب ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید برفباری کے بعد اننت ناگ کی سڑکیں زیر آب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑکیں زیر آب ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
سڑکیں زیر آب ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

برف پگھلنا شروع ہوتے ہی رابطہ سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ، ہرناگ اور دیگر مختلف مقامات پر برف پگھل کر بہنے والا پانی شاہراہ پر جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹرانسپورٹ میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں بلکہ راہگیروں، مکینوں اور دکانداروں کی عوامی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں پر کافی پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔

عام لوگوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ جمع شدہ پانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پانی ان کی دکانوں اور مکانوں کے اندر داخل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ ۔ بھرت روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

انہوں نے انتظامیہ سے نشیبی علاقوں میں پمپس نصب کر کے پانی نکالنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.