جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی روڈ سیفٹی ہفتہ کی اختتامی ریلی کو ڈپٹی کمشنر رامبن ناظم خان نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس رامبن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس مواقع پر ایس ایس پی، انیتا شرما، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر رامبن ڈاکٹر اقبال بٹ، ڈپٹی ایس پی ٹریفک اجے آنند، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شفقت مجید، این جی او، ٹرانسپورٹ یونین اور طلباء موجود تھے۔
قومی روڈ سیفٹی ہفتہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ رامبن کی جانب سے کنونشن ہال میں کیا گیا۔ یہ پروگرام سڑک حادثات سے حفاظت پر دئے گئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رامبن ناظم ضیا خان نے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمینٹ پیننے کی تلقین کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، رضاکاروں، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس کے عملے، شہریوں، اسکولوں کی جانب سے لوگوں کو روڈ سیفٹی قوانین پر مشورہ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
پروگرام میں ایس ایس پی نے رامبن کے روڈ سیفٹی ہفتہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سڑک کی حفاظت کا تعلق ہے قومی شاہراہوں سے رابطہ سڑکوں پر حادثات کی شرح زیادہ ہے لہذا ہمیں سڑک کے حادثات سے بچنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے۔
پروگرام کے دوران، موٹرسائیکل ریلی، مصوری مقابلہ، آگاہی ریلی اور مباحثے کے مقابلہ سمیت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، اور محکمہ صحت کے اشتراک سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔