پوری وادی کے ساتھ ساتھ آج ضلع پلوامہ میں بھی روڈ سیفٹی ویک کا آغاز ہوا ہے جو 18 جنوری سے 24جنوری تک جاری رہا گا۔
روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک ریلی کا انقعاد کیا جس کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر اے آر ٹی او اے کے پلوامہ کے علاوہ محمکہ کے دوسرے ملازمین بھی موجودہ رہے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کے ذریعے سڑک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ' روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کے ذریعے لوگوں کو محتاط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع کم کرنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ پابند عہد ہے۔
اس مہم کے دوران پورے ہفتہ سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مختلف قسم کے بینرز، سیفٹی پوسٹرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق جانکری دی جائے گی۔سڑک پر سفر کرتے وقت انہیں روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ یعنی منصوبہ بند منظم اور پیشہ ورانہ سفر کا طریقہ بتایا جائے گا اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سڑک کے حفاظتی معیارات اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔