ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری ریلی - روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی

یہ ریلی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکریٹریٹ سے اس ریلی کو روانہ کیا۔

بانڈی پورہ میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری ریلی

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے جمعرات کے روز روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ریلی نکالی۔

بانڈی پورہ میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری ریلی

یہ ریلی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکریٹریٹ سے اس ریلی کو روانہ کیا۔

اے آر ٹی او بانڈی پورہ کے زیر اہتمام اس ریلی میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔

ریلی منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے شروع ہوئی اور ٹاون کے مختلف بازاروں سے گزرنے سے بعد نوپورہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

مارچ کرتے ہوئے طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن سے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں حادثات سے بچیں، موٹرسائیکلوں پر سوار ہوتے وقت ہیلمٹ پہنیں۔

عہدیداروں کے مطابق یہ روڈ سیفٹی کا 32 واں مہینہ ہے اور اس سال کا مرکزی خیال "سڑک سروکشاہ جیون رکشہ" ہے۔

اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی اور روز مرہ کی زندگیوں میں اصولوں کی پیروی کی اہمیت ہے۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سڑک کی حفاظت کے سفیر کی حیثیت سے کام کریں اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت روڈ سیفٹی قوانین کی سختی سے پیروی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کریں اور گاڑی چلاتے وقت فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.