ETV Bharat / state

Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک - Jammu and kashmir

جموں میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 10 افراد ہلاک جب کہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 7:04 AM IST

Updated : May 30, 2023, 12:26 PM IST

جموں میں سڑک حادثہ

جموں: جھجر کوٹلی کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک بڑے سڑک حادثے میں ایک بس کھائی میں گر گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں مسافر سوار تھے۔ وہیں جموں کے ڈی سی نے بتایا کہ اس درد ناک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں سے بھری بس ریاست پنجاب سے ماتا ویشنو دیوی کٹرا یاتریوں کو لے جارہی تھی کہ اچانک بس ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھودیا جس کے نتیجے میں گاڑی جھجر کوٹلی کے پل سے نیچے گر گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

جموں میں سڑک حادثہ, 10 افراد ہلاک

اس حادثے میں اب تک 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 55 مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کا علاج جموں کے میڈیکل کالج اسپتال میں جاری ہے۔ معلومات کے مطابق چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ صرف چار کی ہی جی ایم سی جموں میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی جموں

بتایا جا رہا ہے کہ بس نمبر UP81CT-3537 امرتسر سے ویشنو دیوی (کٹراڈ) جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 75 مسافر سوار تھے۔ سبھی بہار کی راجدھانی پٹنہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ جیسے ہی بس نیشنل ہائی وے-44 پر جھجر کوٹلی پہنچی، بس کنٹرول کھو بیٹھی اور پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ جموں ضلع سے تقریباً 15 کلومیٹر دور جھجر کوٹلی کے قریب پیش آیا۔

  • #WATCH | J&K | A bus going from Amritsar to Katra fell into a deep gorge. As per Jammu DC, 10 people died in the accident. More details awaited.

    Visuals from the spot. pic.twitter.com/fM2rN0fMSN

    — ANI (@ANI) May 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Bus accident in Jammu | 10 people died and around 55 are injured. All have been evacuated. Rescue operation is almost complete. SDRF team is also present on the spot. The bus was carrying more passengers than the prescribed limit and will be probed during the probe: SSP… pic.twitter.com/z1RiZTzkwn

پولیس چیف دلباغ سنگھ نے بتایا کہ جیسے ہی صبح حادثے کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر ہماری ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لاشیں نکال لی گئیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس سی آر پی ایف، پولیس اور دیگر ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دس لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں بہار کے لوگ سوار تھے جو کٹرہ جا رہے تھے۔ وہ شاید کٹرہ کا راستہ بھول کر یہاں پہنچ گئے تھے۔

ڈی جی پی

واضح رہے کہ اس سے قبل پہاڑی ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک منی بس (میٹاڈور) سڑک حادثہ میں 18 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹاڈور زیر نمبر JK02A-8018 بٹوٹ سے رامبن کی طرف آرہا تھا کہ اسی دوران ڈھلواس کے مقام پر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گیا تھا۔ اس حادثہ میں منی بس میں سوار 18 مسافر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو افراد شدید طور زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident In Ramban رامبن میں سڑک حادثہ، 18 مسافر زخمی

Last Updated : May 30, 2023, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.