انتظامیہ کی جانب سےقصبہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل،مٹن پائہ بُگ چوک،سرنل، براکپورہ اور کئی دیگر مقامات پر پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور ان مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں، جس دوران ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وہیں قصبہ کے اندر تمام سومو، منی بس اسٹینڈز کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کے تمام ہوٹلز ، ڈھابوں اور ریستورانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
لوگوں کو با خبر کرنے کے لئے قصبہ کی تمام گلی کوچوں اور چوراہوں پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلانات کرائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 پہلے ہی نافذ کردیا گیا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لوگ انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان کی بھلائی کے لیے سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
لہذا عوام کے ہر فرد کو انتظامیہ کا بھرپور تعاون دینا چاہیے۔