ETV Bharat / state

بھدرواہ میں بندشیں عائد

انتظامیہ کی طرف سے بھدرواہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں اور تمام تر سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

بھدرواہ میں بندشیں عائد
بھدرواہ میں بندشیں عائد
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 11:56 AM IST

جموں و کشمیر کا پہاڑی ضلع ڈوڈہ لگ بھگ چار ماہ گرین زون کے زمرے میں رہنے کے بعد اب کنٹونمینٹ زون میں شامل کیا گیا ہے۔

بھدرواہ میں بندشیں عائد

ضلع بھر میں کورونا وائرس کے معامالات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ضلع کے کچھ حصّوں کی طرح سب ضلع بھدرواہ کے گھاٹہ ،اُدرنہ دومیل ، نزدیک ڈوڈہ بھدرواہ سڑک ،سرور باغ ،علاقوں میں کورونا مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد کنٹونمنٹ زون /ریڈ زون کے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرکے سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں اور تمام تر کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ہی کنٹیمنٹ زون کے تحت آنے والے علاقوں میں باہر نکلیں اور ہنگامی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں ۔

سڑکوں پر صرف روز مرّہ کی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔اِن علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاروں کے ساتھ سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی مرتبہ کوئی گاؤں ،قصّبہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔جس وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.