کوروناوائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو سنتھیٹک فٹ بال ٹرف میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
ٹی آر سی ٹرف اسٹیڈیم کے منیجر ہلال احمد نے کہا کہ"جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو ہوم میچ چل رہے تھے۔ لہذا حکومت کی ہدایت کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیاں بھی بند کردی گئیں۔ ہم لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کوچنگ کی کلاسز چلارہے تھے۔ اب ہم آہستہ آہستہ معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔'
ہلال احمد نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کام کر رہے مزدوروں نے مشینوں کے ساتھ میدان میں گھاس کاٹنے کا کام شروع شروع کر دیا ہے۔
احمد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بحالی کا کام جلد مکمل ہوجائے گا تاکہ کھلاڑی جلد سے جلد فٹ بال کھیلنا شروع کردیں۔
مقامی رہائشی عمر نے کہا کہ ' یہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ بحالی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ برس یہاں فٹ بال کے بہت سے میچ کھیلے گئے تھے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے کھیل سرگرمیوں معطل کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کنٹینمنٹ زون کے باہر سرگرمیوں کو مرحلہ وار بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔