ETV Bharat / state

Demand Anganwadi Centre آنگن واڑی سینٹر کا مطالبہ

کوکرناگ کے ڈاربہکن کے باشندوں نے مذکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آنگن باڑی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔Demand Anganwadi Centre

ڈار بہکن آنگن کے باشندوں کا آنگن واڑی سینٹر کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:11 PM IST

ملک بھر میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمینٹ سرویسز (آئی سی ڈی ایس) پروگرام کے تحت 6 سال سے کم عمر تک کے بچوں کو مفت میں کھانا، اسکول کی ابتدائی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، حفاظتی ٹیکے وغیرہ فراہم کرائے جاتے ہیں لیکن ڈاربہکن کے باشندے اب بھی حکومت کی اس اسکیم کے فائدے سے محروم ہیں۔Residents Of Dar Behkan Demanding Anganwadi Centre

ڈار بہکن آنگن کے باشندوں کا آنگن واڑی سینٹر کا مطالبہ

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی متعلقہ محکمہ کے کسی بھی فرد کو علاقے میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کئی بار محکمہ کی جانب اس غرض سے رجوع کیا تھا کہ انہیں مذکورہ علاقے میں ہی ایک آنگن باڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، تاہم آج تک ان کے اس دیرینہ مطالبے پر کسی نے کوئی غور وفکر نہیں کیا۔

ڈاربہکن کے لوگوں کے مطابق علاقے میں تقریباً 200 کے قریب بچے ہیں، جو آنگن باڑی منصوبے کے فائدے سے محروم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب یو ٹی اور مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں آنگن واڑی مراکز میں بچوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ابتدائی تعلیم سمیت تمام ترسہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandits Celebrate Birthday of Anant Bhagwan کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔حالانکہ مذکورہ علاقے کے لوگوں نے حکام کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر کے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دور دراز پہاڑی علاقے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے آنگن باڑی مراکز قیام عمل میں لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.