مقامی لوگوں کے مطابق آگ اچانک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آنا فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور آگ بجھانے کے عملہ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو دیگر مکانوں تک پھیلنے سے روکا گیا۔
آگ کی واردات میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ سے لگی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ خاندان کافی پسماندہ ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔