ہندوارہ: شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے بٹ گنڈ میں مقامی باشندوں نے نالے کا رخ موڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی گھنی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔نالے کی ڈائیورژن کے تئیں انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عارضی ڈائیورژن کے بہہ جانے کے بعد درجنوں دیہات کا رابطہ منقطع ہے۔ وہ نالے کا رخ دوسری طرف موڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ان کے بچے اسکول جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نالے میں پانی کا دباو زیادہ ہونے اور وہاں سے عارضی کلوٹ سے لوگوں کا خطرہ لاحق ہے۔ اس سے وہ اپنے بچوں کو تنہا چھوڑنے سے ڈر محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں ڈر یے کہ کئیں ان کے بچے اس عارضی کلوٹ سے گر نا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Anti Encroachment Drive Phase II جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی جاری رہے گی، چیف سیکریٹری
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ حکام کے نوٹس میں یہ مسئلہ لایا گیا تو انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ لوگوں نے ایل جی سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی جائے کہ نالے کا رخ موڑ دیا جائے جس سے مکینوں کو راحت مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کرنی چاہیے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکے۔ نالے کا رخ موڑنے سے ہی لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔ اگر انتظامیہ اس ضمن میں کچھ نہیں کرتی ہے آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔