پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی جا رہی احتیاطی تدابیر خوش آئند ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے مختلف قید خانوں میں مقید کشمیری قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک بارک میں تیس تا چالیس قیدی رکھے جاتے ہیں جہاں یہ وبا پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں۔
موصوف ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں تاکہ اس وبا کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے حکومت سے ایک بار پھر پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل سمیت دیگر محبوس سیاسی لیڈروں کی بھی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا۔