ETV Bharat / state

Rehbar E Taleem Teachers Forum رہبر تعلیم اساتذہ فورم کا ٹیچروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں رہبر تعلیم اساتذہ فورم کے ضلع صدر حمید نباض کی زیر قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ کے سامنے مختلف مطالبات رکھے۔

رہبر تعلیم اساتذہ فورم ٹیچروں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 12:36 PM IST

رہبر تعلیم اساتذہ فورم ٹیچروں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں رہبر تعلیم اساتذہ فورم کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع صدر حمید نباض سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقعے پر پریس کانفرنس کے دوران مڈ ڈے میل کے لیے واگزار کی جانے والی رقومات، ضلع بھر کے متعدد سرکار تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، میوچول ٹرانسفر و دیگر اساتذہ کو درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔

اس حوالے سے رہبر تعلیم اساتذہ فورم پونچھ کے ضلع صدر حمید نباض و دیگران سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی کے مختلف سکولوں کے مڈ ڈے میل انچارج اساتذہ کو بھی بروقت پیسے نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہوچکے ہیں۔کیونکہ اساتذہ نے دکانداروں سے مڈ ڈے میل کے لیے ادھار لیا ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ سات ماہ ہوچکے ہیں۔ انہیں مڈ ڈے میل کے لیے پیسے واگزار نہیں کیے گیے ہیں جس کے سبب آئے روز اساتذہ کو بازار میں دکانداروں سے گالیاں سنی پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Chaos In PDP Jalsa پی ڈی پی یونٹ کو ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ متعدد سکولوں میں اساتذہ کی کمی طلباء کے وبال جان بنی ہوئی ہے۔اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی لائے عمل تیار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکول ایسے ہیں جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے اور اساتذہ کی کمی ہے اور کئی سکولوں میں اساتذہ زیادہ اور طلباء کی تعداد کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.