جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب معاملات کی کل تعداد 109 ہوئی ہے۔
سرینگر ضلع انتظامیہ نےای ٹویٹ مین بتایا ہے کہ ' تمام 16 داخلے اور خارجی راستے بند ہیں۔ ضروری خدمات، میڈیکل ٹیمیز زیر نگرانی رہیں گی۔ مقامی لوگ براہ کرم مقامی طور پر ہونے والے اعلانات پر عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔'
واضح رہے کہ سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں پہلے ہی کووڈ 19 کے چند مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور سرینگر انتظامیہ نے حال ہی میں اس علاقے کو ریڈ زون قرار دیا تھا۔
اس سے قبل متاثر افراد کے مکانات کو سنیٹائز کردیا گیا اور ایس ایم سی ٹیمز نے قریبی مکانات میں بھی جراثیم دوا کُش کا چھڑکاؤ کیا تھا۔