پہلگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سیاحوں کی آمد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔سیاحوں کے لئے پہلگام پہلی پسند ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں برس ابھی تک 1 کروڑ 10 لاکھ سیاح وادی وارد ہوئے ہیں جن میں 16000 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ملک کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی خوبصورتی کے بارے میں انہیں جو تصور تھا۔ اس سے کئی گنا یہ خوبصورت ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگ وادی کشمیر کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں ،تاہم یہاں آنے کے بعد سب غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں،سیاحوں کے مطابق وہ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ جس نے زندگی میں کشمیر نہیں دیکھا۔ اس نے کچھ نہیں دیکھا ،یہاں کے خوبصورت قدری نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے بعد انہیں واقعی میں لگ رہا یے کہ کشمیر جنت بے نظیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Helmet Distributed Among Yatris امرناتھ یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم
معروف سیاحتی مقام پہلگام میں موجود سیاحوں نے کہا کہ اگرچہ وادی کا ہر حصہ قدرتی حُسن سے مالا مال ہے ،تاہم پہلگام سیاحتی مقامات میں سب سے منفرد اور خوبصورتی کا اعلی ترین سیاحتی مقام ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر جگہوں کے بجائے پہلگام میں سب سے زیادہ اپنا وقت صرف کرتے ہیں اور پہلگام کے مختلف حسین مقامات کی سیرو کا خوب مزہ لے رہے ہیں۔