شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سپلائز کشمیر نے ضلع میں آج لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق ضلع میں تقریبا 5 لاکھ 40 ہزار افراد کو 27 ہزار کوئنٹل مفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے یہ راشن اُن کُنبوں میں تقسیم کیا جائے گا جو اے اے وائے اور بی پی ایل کے زمرے میں آتے ہیں۔
اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ' یہ راشن تین دن کے دوران تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے محکمہ کو تلقین کی کہ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں اور ہوم ڈیلیوری کے بھی احکامات صادر کئے
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سپلائز کشمیر کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کپواڑہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔