مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ راستہ 25 سال قبل تعمیر ہوا تھا اور آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث عوام کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'معمولی بارش ہوتی ہے تو راستے پر چلنا محال ہوجاتا ہے'۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے راستے کی مرمت اور از سرنو تعمیر کرکے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی کے بی ڈی ای او نے بتایا کہ 'ان کے پاس اضافی چارج رامبن کا ہے'، تاہم انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔