ETV Bharat / state

رام مندر افتتاحی تقریب: جموں کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ تیاریوں میں مصروف

Ram Mandir Inauguration Ceremony جموں کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ کے صدر برگیڈیئر آر ایس لہنگ نے کہا کہ جموں شہر کے مشہور رگھوناتھ مندر میں ایک عظیم الشان چار روزہ تہوار کا اہتمام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی جموں کے مختلف جگہوں پر رام مندر تقریب کو لائیو دکھایا جائے گا۔

رام مندر افتتاحی تقریب: جموں کشمیر درمات ٹرسٹ تیاریوں میں مصروف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 4:38 PM IST

رام مندر افتتاحی تقریب: جموں کشمیر درمات ٹرسٹ تیاریوں میں مصروف

جموں: 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے جموں شہر میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جموں کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ کی طرف سے ایک بڑے پروگرام کا اہتمام رگھوناتھ مندر میں کیا جارہا ہے، جبکہ شہر کے مختلف مذہبی مقامات جیسے باوے والی ماتا مندر، شیو مندر وغیرہ پر عظیم الشان تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سے قبل مندروں میں صفائی مہم بھی زوروشور سے چلائی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر درمات ٹرسٹ نے لوگوں سے اس دن کو دیوالی کی طرح منانے کی اپیل کی ہے۔

جموں کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ کے صدر برگیڈیئر آر ایس لہنگ نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں شہر کے مشہور رگھوناتھ مندر میں ایک عظیم الشان چار روزہ تہوار کا اہتمام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی 22 تاریخ کو ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس میں سونالی ڈوگرا، روی رگھوونشی، رمن سلاتھیا، نربھے سلاتھیا اور وشال گپتا جیسے گلوکار رگھوناتھ مندر میں اپنی مدھر آوازوں سے عقیدت مندوں کو مسحور کریں گے۔

غور طلب ہو کہ باوے والی مندر میں بھی مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ رام للا کے تقدس کے دن مندر میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فنکار بینڈ کے ساتھ ثقافتی پریزنٹیشن دیں گے۔ 22 تاریخ کو ایودھیا میں ہونے والی تقریب کا مندر میں بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس دن عقیدت مندوں کے لیے بھنڈارا کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے 21 جنوری کو مندر میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔ مزید کہا کہ 22 جنوری کو ایک بڑا جلوس بھی نکالا جائے گا، جس میں کم از کم پانچ ہزار اسکولی بچے سمیت ہزاروں کی تعداد میں عام لوگ بھی شامل ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.