اطلاعات کے مطابق جموں خطے کے کورٹ کمپلیکس کے مرکزی ہال میں ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے رجنیش اوسوال کو حلف دلایا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم سے قبل ہائی کورٹ کے تمام ججز نے ریاستی آئین کے تحت حلف لیا تھا۔ لیکن جموں و کشمیر نو تنظیم کے بعد ججز کو بھارتی آئین کے تحت حلف اٹھانا پڑا۔
وہیں کورونوناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حلف برداری کی تقریب آن لائن نشر کی گئی۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل سنجے دھر نے صدر جمہوریہ کی طرف سے جاری کردہ تقرری وارنٹ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جاری کردہ لیٹر آف اتھارٹی کو بھی پڑھ لیا۔
تقریب میں چند جسٹس، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر نے شرکت کی۔