ETV Bharat / state

کشمیر میں ریل خدمات معطل - برہان وانی کی تیسری برسی

برہان وانی کی تیسری برسی کے پیش نظر کشمیر میں ریل خدمات معطل کردی گئی ہے۔

کشمیر میں ریل خدمات معطل
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 11:00 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں یہ خدمات مزاحمتی قیادت کی طرف سے حزب المجاہدین کے رکن برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ہڑتال کی کال کے پیش نظر پیر کو ایک دن کے لیے معطل کر دی معطل کی گئی ہے۔

ریلوے کے ایک سینیئر عہدے دار نے بتایا کہ ہم نے ریاستی پولیس کے مشورے پر آج چلنے والی تمام ٹرینز کی خدمات کو معطل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارہ مولہ اور سرینگر سمیت سرینگر اور بانہال کے درمیان بھی کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہے۔

خیال رہے کی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگرچہ ریل گاڑیوں کو کشمیر میں آمد و رفت کا سستا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم ریل خدمات کی بار بار معطلی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ سن 2016 میں بھی وادی میں ریل خدمات تقریباً چھ مہینوں کے لیے معطل کردی گئی تھی۔

Intro:وادی کشمیر میں چلنے والی ریل خدمات سوموار کو ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

یہ خدمات وادی کشمیر میں مزاحمتی قیادت کی طرف سے حزب المجاہدین کے سابق اورمعروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی تیسری برسی پر ہڑتال کی کال کے پیش نظر معطل کی گئی ہے ۔

ریلوے کے ایک سینیئر عہدے دار نے نے بتایا کہ ہم نے ریاستی پولیس کے مشورے پر آج چلنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارامولا اور سرینگر کے درمیان کوئی ٹرین نہیں چلے گی اسی طرح سرینگر اور بانہال کے درمیان بھی کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہوتا ہے.

خیال رہے کی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

کشمیر میں ملک کے دوسرے حصوں کا سفر کرنے والے بیشتر لوگ جموں کے بانہال تک کا سفر ریل گاڑیوں کے ذریعے کرتے ہیں اور اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں تعینات سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین بھی اپنے کام کاج کی جگہوں پر پہنچنے کے لئے گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ ریل گاڑیوں کو کشمیر میں آمد و رفت کا سستا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم خدمات کی بار بار کی معطلی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سال 2016 میں بھی وادی میں ریل خدمات تقریبا 6 مہینوں تک معطل رہے تھے۔

Body:۔

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.