ETV Bharat / state

Rahul Rides Bike راہل گاندھی لداخ میں بائیک سواری سے لطف اندوز

کانگریس رہنما ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ان دنوں لداخ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ مختلف پروگرامس میں حصہ لے رہے ہیں۔

Rahul Gandhi rides bike
Rahul Gandhi rides bike
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 4:34 PM IST

لیہہ (لداخ): کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کبھی بھی بائیک پر سفر کرنے کا موقع نہیں گنواتے ہیں۔ لداخ کے دو روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی نے اپنی KTM 390 ڈیوک موٹر سائیکل پر سواری کی۔ ہفتہ کو لیہہ شہر سے پینگونگ جھیل تک ان کی موٹر سائیکل سواری مقامی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

Rahul Gandhi rides bike
Rahul Gandhi rides bike

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بائک سواری کے تجربہ کو شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "ہم بائک سواری کے دوران پینگونگ جھیل سے گذرے، جس کے بارے میں میرے والد کہتے تھے کہ وہ دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔" کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اتوار کو اپنے والد آنجہانی راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر پینگونگ جھیل پر پوجا کریں گے۔

Rahul Gandhi rides bike
Rahul Gandhi rides bike

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لیہہ، لداخ اور پینگونگ تسو کے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔ دو دن پہلے راہل گاندھی پینگونگ جھیل اور کارگل کے دورے کے لیے لیہہ پہنچے تھے۔ کانگریس کے کارکنوں نے راہل گاندھی کا پرجوش استقبال کیا۔ راہل گاندھی اگلے چھ دنوں تک لداخ میں رہیں گے اور مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نوجوانوں کی بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیا اور بعد میں فٹ بال میچ سے بھی لفطف اندوز ہوئے۔

مزید پڑھیں: یہ انصاف کی جیت ہے، کانگریس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

پینگونگ جھیل پر راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد راہل گاندھی اتوار کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے کارگل جائیں گے۔ راہل گاندھی نے ملک کے مختلف علاقوں کے اپنے دوروں کے دوران بائیک پر سواری کی۔ یہاں تک کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران بھی راہل گاندھی نے بائک پر سواری کی اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ کچھ مہینے پہلے قومی دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب میں راہل گاندھی نے اپنی ڈیوک 390 بائیک پر سفر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے وہ دہلی میں اس بائیک پر سفر نہیں کرسکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.