اس سلسے میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنکر کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ اونتی پورہ نے آج کئی علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا گیا۔
اس موقع پر نایب تحصیلدار اونتی پورہ الطاف حسین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پلوامہ ضلع میں انتظامیہ نے پہلے ہی خشخاش کی کاشت کو غیر قانونی قرار دیا ہے
تاہم غیر قانونی کاشت کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اونتی پورہ اور اسکے مضافات میں منشیات کا کاروبار بھی پھل پھول رہا ہے۔