جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پلوامہ کے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی Pulwama Administration Honored Students گئی جنہوں نے 2021-22 کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا اس پروگرام میں پلوامہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ جی ایچ جیلانی وانی بھی موجود رہے۔ اس کے علاوہ پلوامہ پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا اس موقع پر ڈی سی پلوامہ اور ایس ایس پی پلوامہ نے مشترکہ طور پر بارہویں جماعت کے 4 اور دسویں جماعت کے 14 طلبا کل ملاکر اٹھارہ ہونہار طلباء کو نقد انعامات سے نوازا۔
پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا مزید پڑھیں:
ڈی سی پلوامہ اور ایس ایس پی پلوامہ نے ہونہار طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں دیگر طلباء کو بھی تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کی ترغیب دیں گے۔
پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا پلوامہ انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا اس تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ مسابقتی اور قومی سطح کے امتحانات میں مزید شرکت کے لیے ان کا حوصلہ بڑھا سکیں۔