ETV Bharat / state

بڈگام کے مختلف علاقوں میں عوامی دربار کا انعقاد - حکومت کی جانب سے چلائے جارہے اسکیمز کی جانکاری فراہم

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے عوامی دربار میں لوگوں کو حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیمز کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

بڈگام کے مختلف علاقوں میں عوامی دربار کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 8:04 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمز کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی دربار کا انعقاد کیا۔

ویڈیو

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع کے جے شالنار، فرسوار اور لانیلب کا دورہ کیا، اور ان سبھی علاقوں میں عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں سے گفتگو کی۔

اس دوران علاقوں کے لوگوں نے ڈی سی کے سامنے اپنے درپیش مسائل بیان کئے، جس کے بعد ڈی سی نے متعلقہ محکمہ کو علاقے کے لوگوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

عوامی دربار میں لوگوں کو حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیمز کی بھی جانکاری دی گئی، ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان اسکیمز سے استفادہ کریں۔

اس دوران ڈی سی نے رورل ڈیولپمنٹ ورکس کو ہدایت دی کہ وہ منریگا کے تحت ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائے، وہیں انہوں نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ جہاں بھی زمین کھسکنے کا خدشہ ہے وہاں پر مضبوط بند کی تعمیر کی جائے تاکہ عوام کی تحفظ ہوسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.