ETV Bharat / state

Hockey Tournament پلوامہ میں صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد - محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع انتظامیہ

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے تعاون سے پلوامہ میں واقع آسٹرو ٹرف گراونڈ میں تمام عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔

پلوامہ میں صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 5:23 PM IST

پلوامہ میں صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے پلوامہ میں واقع آسٹرو ٹرف گراونڈ میں تمام عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے تمام کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔ان کی حوصلہ افزائی کی۔طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ انفراسٹرکچر کا استعمال کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے اضلاع کی نمائندگی کریں بلکہ بین الاقوامی سطح پر قوم کی نمائندگی کرنے کے لیے خود کو تیار کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر یوتھ سروس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو سراہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے پوری طرح سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کے لئے حلف دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:Maj Gen RK Sachdeva Visits Naval Pre Nau Sainik Camp میجر جنرل آر کے سچدیوا نے نیول پری نو سینک کیمپ کا دورہ کیا

اس موقع پر کھیلاڈیوں نے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملی گی ساتھ ہی وہ ہاکی کھیل میں اگے بڑھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.