اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈبرونہ اشاجی پورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔احتجاج کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈبرونہ علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سنیچر کے روز سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور سمارٹ میٹرز نصب کرنے سے انہیں بجلی کی بھاری بلیں آئی گی جو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان میٹروں کوانہی علاقوں میں نصب کریں جو لوگ بل برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک احتجاجی خاتون نے کہا یہاں زیادہ تر مظاہرین خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرتے ہیں۔ ان کے گھر میں صرف ایک ہی کمانے والا ہے۔ اب سرکار انہیں اسماٹ میٹرس لگا کر انہیں اور کمزور کر رہی ہے۔ وہ میٹر لگانے کے خلاف نہیں ہے پر انہیں اسمارٹ میٹرس نہ لگائے جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج