ETV Bharat / state

جموں میں شیو سینا کا روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج - روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج کیا

ضلع جموں میں شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے حامیوں نے روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے پولیس انتظامیہ سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔Shivesena Protest In Jammu

جموں میں شیو سینا کا روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 7:34 PM IST

جموں میں شیو سینا کا روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج

جموں؛مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے حامیوں نے روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے پولیس انتظامیہ سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے مجرمانہ واقعات، خواتین کی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ، اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کو جموں کشمیر میں بسانے کا مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی قیادت میں شیوسینک جموں شہر کے اندرا چوک پر جمع ہوئے اور انہوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھاکہ روہنگیا جموں چھوڑ دو، "خواتین اسمگلروں کو باہر پھینک دو، "سیکورٹی کا خطرہ جیسے نعرے لکھے تھے۔

منیش ساہنی نے کہا کہ ہندوستان میں دراندازی کے بعد یہ لوگ جس مقصد کے لیے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے جموں پہنچ رہے ہیں، اس کی مکمل تحقیقات کی جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جس ملک اور ریاست میں روہنگیا پہنچتے ہیں وہاں جرائم کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال کے ٹاون ہال میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن منعقد

ان کا کہنا ہے کہ جموں میں بھی پچھلے کچھ سالوں میں جرائم، چوری، اغوا، منشیات کی لت اور خواتین کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس نے بھٹنڈی سے تین خواتین کو گرفتار کیا، جن سے معلوم ہوا کہ انہیں فروخت کے لیے کشمیر لایا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی کشمیر میں خواتین کو بیچ کر مقامی لوگوں سے شادی کروانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.