ETV Bharat / state

Protest Against Wine Shops شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج - شراب کی تمام دکانوں

ضلع مینڈھر کے سورنکوٹ میں مقامی باشندوں نے شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چل رہیں شراب کی دکانیوں کو جلد سے جلد بند کیا جائے۔

Protest Against Wine Shops
Protest Against Wine Shops
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:27 PM IST

Protest Against Wine Shops

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع کے مینڈھر، منڈی اور سورنکوٹ میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے شراب کی تمام دکانوں کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ پونچھ نگر کے مقامی باشندوں نے بھی شہر میں چل رہی شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح شراب کی دکانیں چلنے سے معاشرے میں برائی پھیل رہی ہے۔ انتظامیہ کو اس سلسلے میں جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

دیر شام شہر میں چندر موہن شرما، نریش پھول، بھوشن بھلا، سنجیو کمار اور جگل کشور کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے منڈی، مینڈھر اور سورنکوٹ میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف کچھ دنوں سے لوگ احتجاج اور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔شراب دکانوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے سماج کو برائیوں سے بچانے کا جو کام شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Saffron Industry In Pulwama زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ ضلع کے لوگ بالخصوص نوجوان منشیات کے خلاف بیدار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ضلع میں کہیں بھی شراب کی دکانیں نہ کھولی جائیں، اور پونچھ شہر میں چلنے والی تمام شراب کی دکانیں فوری طور پر بند کی جائے۔ پونچھ نگر میں نصف درجن شراب کی دکانیں چل رہی ہیں جو ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.