ETV Bharat / state

نیوزی لینڈ مسجد حملہ کے خلاف سرینگر میں احتجاج

نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہوئے حملے کے خلاف کشمیر اکنامک الائنس نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ۔

mosque attack
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 11:40 PM IST

نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہوئے حملے کے خلاف کشمیر اکنامک الائنس نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گرد حملہقرار دیا۔

اس دوران انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 49 مسلمانوں کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

sirnagar protest

سی این آئی کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں 49 نمازیوں کو شہید کرنے کے واقعے کے خلاف سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ احتجاجی مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں ہم تمارے ساتھ ہیں یہودیوں کی دہشت گردی نہیں چلے گی کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔

احتجاج میں شامل کشمیر اکناملک الائنس کے شریک چیرمین فاروق احمد ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر حملے کوانسانیت اور امنِ عالم کے لیے سیاہ المیہ قرار دیا ہے۔انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں پر اس طرز کے حملے درندگی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے ۔

انہوں نے جاں بحق ہوئے لوگوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے مسلمانان عالم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے نہ ہی دنیا پر راج کرنے کے سامراج کے خواب پورے ہونگے۔

Intro:Body:

shaheba ali

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.