پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع گرلز کالج کے طالبات نے آج پیمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف پُرامن احتجاج کیا اور حکومت ہند سے نوپور شرما پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Protest Against Naupur Sharma
- Protest Against Nupur Sharma: شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک
اس موقع پر ایک طلب علم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا وجود پیمبر اسلام ﷺ سے ہے اور ہم ان کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نوپرر شرما کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کا توہین آمیز تبصرہ کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔