ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں بندشوں کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی سیول سوسائٹی ممبران اور عام شہریوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے خلاف احتجاج کیا اور کووڈ- 19 کے سلسلے میں عائد کی گئی بندشوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

ڈوڈہ میں بندشوں کے خلاف احتجاج
ڈوڈہ میں بندشوں کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:57 AM IST

احتجاجی مظاہرین کے مطابق ڈوڈہ میں گذشتہ کئی دنوں سے غیر ضروری طور سے بندشیں عائد کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سےکاروبار بے حد متاثر ہو گیا ہے۔

ڈوڈہ میں بندشوں کے خلاف احتجاج

ان کا کہنا ہے جموں و کشمیر میں آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے بندشیں عائد کی جاتی کی ہے اور اس دوران غریب عوام پس جاتی ہے۔

آج صبح ہی سیول سوسائٹی کے ممبران اور عام لوگ پرانے بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاج میں بیوپار منڈل ڈوڈہ کے ممبران بھی شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ ڈوڈہ میں بے جواز لگایا گیا لاک ڈاؤن فوری طور ختم کیا جائے ۔ عوام کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ عوامی رائے جانے بغیر فیصلے کرتی ہے جو یہاں کی عوام کے خلاف ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ اب جب کہ پورے ملک میں بندشیں ہٹائی گئی ہیں ڈوڈہ میں نئے سرے سے بندشیں عائد کر دی گئی ہیں جس وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.