ETV Bharat / state

کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - بلا خلل پانی کی سپلائی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:39 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کلید گاؤں کے باشندوں نے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے احتجاج کیا۔

کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے مرد و زن نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے انکے علاقے میں پانی کی سپلائی متاثر ہونے سے گرمیوں کے ایام میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہینڈ پمپ یا چشمے سے پانی حاصل کرنے کے لیے انہیں میلوں کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے کلید علاقے کے مرد و زن نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف انکے گائوں کو ہی نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ آس پڑوس کے دیہات میں بلا خلل پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اگر انکے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے انکے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.