ETV Bharat / state

ادھم پور: دیویکا پروجیکٹ کے خلاف کانگریس رہنماؤں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ادھم پورمیں دیویکا پروجیکٹ کے خلاف کانگریس رہنماؤں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور گلیوں کو درست نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں کمپنی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

Congress Protest
دیویکا پروجیکٹ کے خلاف کانگریس رہنماؤں کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 9:44 AM IST

کانگریس رہنما سُومت منگوترا کی صدارت میں گول مارکیٹ میں کاروباریوں کے ساتھ جمع ہو کر بریج گوپال کنسٹرکشن کمپنی جنہوں نے دیویکا پروجیکٹ کا کام لیا ہے اس کا پتلا نذر آتش کیا اور رکن پارلیمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما برج موہن شرما بھی موجود تھے۔

دیکھیں ویڈیو

سُومت منگوترا نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیویکا پروجیکٹ کے ذریعے شہر میں جو سیوریج کا کام چل رہا ہے اس کو لے کر پورے شہر کے لوگ کافی پریشان ہیں۔ کیونکہ اس پروجیکٹ کے تحت شہر کے سبھی وارڈس اور سڑکوں کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔ جو عام لوگوں کے لئے مصیبت بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے رکن پارلیمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیویکا میں آکر فوٹو کھنچوا کر چلے جاتے ہیں تو کیا وہ ضروری نہیں سمجھتے ہیں کہ وہ زمین پر پہنچ کر کام کو دیکھیں۔
اگر جلد ہی خراب کی گئی سڑکیں اور گلیوں کو درست نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں کمپنی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.