ETV Bharat / state

روہت کنسل نے محکمۂ بجلی کے آئی ٹی منصوبوں کا جائزہ لیا - پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے پرنسپل سکریٹری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنسل نے جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بجلی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

روہت کنسل نے محکمہ بجلی کے آئی ٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 7:49 AM IST

پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے جمعہ کو سرینگر سیکرٹریٹ میں بجلی کے شعبے کو بڑھانے اور پی ڈی ڈی کے آئی ٹی اور مواصلاتی ڈویژنوں کو مضبوط بنانے کے لئے چلائے جانے والے مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

روہت کنسل نے محکمہ بجلی کے آئی ٹی منصوبوں کا جائزہ لیا
روہت کنسل نے محکمہ بجلی کے آئی ٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

اجلاس میں پی ڈی ڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نفاذ، آر اے پی ڈی آر پی، ایس سی اے ڈی اے اور ڈی ایم ایس، آر ٹی ڈی ایس کے تحت جاری منصوبوں کے لیے حاصل کردہ صورتحال اور پیشرفت سے متعلق مختلف پہلوؤں اور امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنسل نے جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بجلی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے انجینئرز پر زور دیا کہ وہ صارفین سے دوستانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماڈیول تیار کریں تاکہ بجلی کے بلز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

روہت کنسل نے انجینئروں سے کہا کہ وہ جاری تمام منصوبوں کو تیز کریں اور عوامی فائدے کے لئے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر بھر میں اسمارٹ میٹرز اور دیگر منصوبوں کی تنصیب کے لئے زمینی سطح کے کام میں تیزی لائیں۔

کنسل نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ بجلی کی فراہمی، بجلی کے بلز اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے دونوں ڈویژنوں کے آئی ٹی سیل کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔

اس موقع پر پرنسپل سکریٹری کو بتایا گیا کہ بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بروقت پیداوار اور بجلی بلز کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

مختلف منصوبوں کے تحت جاری پروجیکٹز اور پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف منصوبوں کے تحت جڑواں اضلاع میں ہونے والے کام تکمیل کے مختلف مراحل پر ہیں۔

دریں اثنا کنسل نے کسٹمر کیئر سلوشن سینٹر اور ڈاٹا سینٹر، بیمینا کا معائنہ کیا اور اس کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.