جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں منگل کے روز پہاڑی طبقہ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر پہاڑیوں کے حقوق کو لیکر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ Press conference on rights of pagari
پریس کانفرنس کے دوران سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی نے کہاکہ گزشتہ چالیس سال سے ہم پہاڑی اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ تاہم گوجر طبقہ کے کچھ عناصر کو ہماری جدوجہد اور مرکزی حکومت کے نیک ارادوں سے تکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑیوں کے حقوق کے خلاف اور پہاڑی لوگوں کے خلاف جو انتشار پھیلاکر اپسی بھائی چارہ کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں اور لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کرروائی عمل میں لائے۔
مزید پڑھیں:
- Soldiers Beating Civilian فوجیوں کی جانب سے شہری کو زدوکوب کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج
پریس کانفرنس کے دوران پیر زادہ بلال مخدومی۔ پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے سیکرٹری خالد کرمانی, سماجی کارکن شکیل احمد، تنویر احمد تانترے، محمد رفیق کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔