ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پنچایت سکریٹری امتحان کے مناسب انتظامات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ میں گاؤں کی سطح کے کارکنوں کے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔
کم از کم 38 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 8800 امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے مطابق امتحانات کو محفوظ اور ہموار کرنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مواد کو فول پروف سکیورٹی کے ساتھ امتحانی مراکز میں لے جایا جا رہا ہے۔ امتحانات اتوار کو ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈا ہرویندر سنگھ اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے 10 دسمبر 2023 کو جے کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقد ہونے والے آئندہ پنچایت سکریٹری امتحان کے مناسب انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پنچایت درودو کا ایک اہم دورہ کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ میں گاؤں کی سطح کے کارکنوں کے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ کم از کم 38 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 8800 امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جموں میں ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے مطابق امتحانات کو محفوظ اور ہموار کرنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مواد کو فول پروف سکیورٹی کے ساتھ امتحانی مراکز میں لے جایا جا رہا ہے۔ امتحانات اتوار کو ہوں گے۔