ETV Bharat / state

ریاسی کے درجنوں دیہات میں بجلی مسلسل غائب - تیسرے روز بھی بجلی غائب

مقامی لوگوں نے کہا کہ جب بجلی فیس لینے کی باری آتی ہے محکمہ وقت پر فیس لیتا ہے لیکن اس کے بدلے میں لوگوں کو بہتر بجلی سپلائی نہیں دی جاتی ہے۔

ریاسی کے درجنوں دیہات میں بجلی سپلائی مسلسل غائب

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 8:35 AM IST

جموں و کشمیر میں برفباری کے بعد ضلع ریاسی کے پہاڑی علاقوں میں تیسرے روز بھی بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع ریاسی کے بالائی علاقہ جات بدھن،کرمکٹھا، سجرو، ہاڑیوالا،چٹاباس، تولی بننا ،انگرالہ، شیدول ، لار، کھوڑ، گلابگڑھ،برنسال، دیول، نہوچ وغیرہ کے علاوہ درجنوں دیہات میں تیسرے روز بھی بجلی کی سہولت متاثر رہی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے تمام کام چھوٹے ملازموں پر چھوڑے ہوئے ہیں اور یہاں کئی برس قبل بجلی کی تاریں اور کھمبے لگائے گئے ہیں جن کی مرمت نہیں کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو کئی دنوں تک بجلی کے بغیر رہنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ جب بجلی فیس لینے کی باری آتی ہے محکمہ وقت پر فیس لیتا ہے لیکن اس کے بدلے میں لوگوں کو بہتر بجلی سپلائی نہیں دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برفباری کے بعد ریاسی میں کئی سڑکیں بند ہوگئیں ہے جنہیں ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔انگرالہ سے گلابگڑھ،مہور سے بدرگول وغیرہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اس کے علاوہ دور دراز علاقہ جات میں راشن کی بھی شدید قلت پائی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ سڑکوں اور بجلی سپلائی کو فوری طور بحال کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.